23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجوہری معاہدے سے ایران پر کوئی فرق نہیں پڑا ،آیت اللہ علی...

جوہری معاہدے سے ایران پر کوئی فرق نہیں پڑا ،آیت اللہ علی خامنہ ای

- Advertisement -

تہران۔ 2 اگست (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی برادری کے مابین جوہری معاہدے سے ایران پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت تہران میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس لیے کیا گیا تھا کہ ایران پر عائد پابندیاں ہٹا لی جائیں گی،تاہم ایسا ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ معاہدے کے عملدرآمد پر اتنا وقت بیت جانے کے بعد بھی اس کے ممکنہ ثمرات واضح نہیں ہو سکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 جولائی کو ایران اور عالمی طاقتوں نے اس معاہدے کو حتمی شکل دی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=13830

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں