21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںجوہر آباد، دو موٹر سائیکل سوار نوجوان بس کی ٹکر لگنے سے...

جوہر آباد، دو موٹر سائیکل سوار نوجوان بس کی ٹکر لگنے سے جاں بحق

- Advertisement -

جوہر آباد۔ 09 اگست (اے پی پی):وادی سون کے گاؤں دھدھڑ کے دو نوجوان موٹر سائیکل سوارتیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ وادی سون کے علاقہ ڈھوک رسالہ دھدھڑ کے نوجوان لڑکے محمد صارم اور محمد داؤدکنہٹی سے واپسی پر کھبیکی موڑ کے نزدیک لا ہور جانے والی اعوان ایکسپریس کی تیز رفتار بس سے ٹکرا گئے،

ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرا راولپنڈی لے جاتے ہوئے راستے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ دونوں فوت ہونے والے بچے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ ریسکیو 1122 اور پولیس تھانہ نوشہرہ موقع پر پہنچ گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=378984

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں