جوہر آباد ،شادی شدہ خاتون کی اپنے آپ کو آگ لکا کر خود سوزی کی کوشش

139
جوہر آباد

جوہر آباد۔ 27 ستمبر (اے پی پی):محلہ اعظم آباد خوشاب میں شادی شدہ خاتون نے اپنے آپ کو آگ لکا کر خود سوزی کی کوشش کی ۔آگ سے بری طرح جھلس گئی۔

محلہ اعظم ابادخوشاب کی رہائشی شادی شدہ خاتون حمیرا یاسمین کا اپنے شوہر قمر عباس کے ساتھ جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نےاپنے آپ پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگائی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا جہا ں اس کی حالت تشویشناک ہے