جوہر آباد ۔خوشاب پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم ،بڑی تعداد مین ناجائز اسلحہ اور منشیات بر آمد

142
اسلحہ

جوہر آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ہے ۔اس مہم کے دوران منشیات کے 37 مقدمات درج ملزمان کے قبضہ سے 42کلو چرس اور 470 لیٹر شراب برآمد کی گئی ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 80 مقدمات درج۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 کلاشنکوف، 7 رائفل، 59 پسٹل اور 025 گولیاں برآمدکی گئیں جبکہ مجرمان اشتہاری کے خلاف جاری مہم کے دوران 52 مجرم اشتہاری گرفتار ہوئے ہیں ۔

ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ ضلع خوشاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور طریقہ سے جاری رہیں گی اور کسی کو علاقہ کا امن و امان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی