23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںجوہر آباد ۔خوشاب پولیس کی کاروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جوہر آباد ۔خوشاب پولیس کی کاروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

- Advertisement -

جوہر آباد۔ 10 ستمبر (اے پی پی):خوشاب پولیس نےبھاری مقدار میں منشیات برآمدکر لیں ۔پولیس تھانہ خوشاب کے ایس ایچ او انسپکٹر خالدالرحمن کلو اور انچارج سی ائی اے سٹاف انسپکٹر ملک شیر محمد کوڑا نے پل دریائے جہلم پر ناکہ توڑ کر آنے والی ٹو ڈی کار نمبری LEE.2300 رنگ سیاہ کاتعاقب کر کے شیل پیٹرول پمپ سرگودھا روڈ کے قریب فائرنگ کرکے ٹائر پھاڑ کراسے روک لیا

اور دو ملزمان قیصر جمشید ولد جمشید قوم بھٹی اوریوسف مسیح ولدسنگھارا مسیح سکنہ میانوالی کے قبضہ سے 250 بوتل قیمتی شراب پرامد کر لی پولیس تھانہ کٹھہ سگھرال نے ملزمان غلام شبیر کے قبضہ سے 1800گرام اورنعیم عباس سے 1340 گرام چرس برامد کر لی ملزمان کے خلاف 9cکے تحت مقدمات درج کر کے انھین باضابطہ گرفتار کر لیامبینہ طور پر تمام ملزمان کاتعلق منشیات فروشو ں کے بڑے گروپ سے ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388719

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں