جو روٹ کی وکٹ لینے پر خوشی ہے،پاکستانی سپنر ساجد خان

144

ملتان۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):قومی ٹیم کے آف سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ جو روٹ ایک بڑا کھلاڑی ہے ،ان کی وکٹ لینے پر خوشی ہے،اللہ کا شکر ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے روز کے کھیل میں میری کارکردگی اچھی رہی،کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کو جلدی آؤٹ کر لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ساجد خان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف شروع میں مجھے رنز پڑے مگر میں اپنے طریقے سے بائولنگ کرتارہا اور مجھے وکٹیں ملیں،دوران فیلڈنگ رن آؤٹ مس کرنےپر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رن آئوٹ مس کر نے پر مایوسی ہوئی تھی جیسا میں فیلڈر ہوں ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ بروک بیک فٹ پر کھیلتا ہے اور یہ میں نےنوٹ کیا تھا،اس حساب سے اسے بائولنگ کی اور آؤٹ کیا۔قومی ٹیم کے آف سپنر نے کہا کہ چھوٹی عمر سے کرکٹ کھیلتا آ رہا ہوں، اپنی محنت اور یقین کے ساتھ کھیلتا ہوں،پاکستان کے لیے کھیلیں تو ایک جذبہ آتا ہے،شرٹ پر بنے اسٹار کے لیے کھیلتا ہوں۔

ٹیم میں چانس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کپ میں صرف فائنل کھیلا پھر ڈیپارٹمنٹ سے کھیلنے چلا گیا،قومی ٹیم میں نہ ہو کر بھی خود کو فٹ رکھا اور پریکٹس جاری رکھی،بنگلہ دیش سیریز میں چانس نہیں ملا تھا اب ملا ہے اور میں نے اپنا بیسٹ دیا ہے،مزید بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔بعد ازاں انگلش بیٹر بین ڈکٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سنچری بنانے پر خوش ہوں، پہلی اننگز میں میں نے بہت سی سوئیپ شارٹس کھیلیں،گیند ٹرن ہونے لگا جس کی وجہ سے ہم جلد وکٹس لوز کر گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے روز کے کھیل کے دوران تیسرے سیشن میں پاکستان نے گیم کو چینج کیا، بال زیادہ سپن ہونے سے ہمیں مشکل ہوئی،امید ہے تیسرے روز صبح پچ ہمارے لیے مددگار ہوگی، ہم زیادہ دیر تک اننگز کو لے جانے کی کوشش کریں گے،ہم ابھی تک اچھی پوزیشن میں ہیں سیکنڈ اننگز میں گیم مزید چینج ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی گیم تبدیل نہیں کی اپنی نیچرل گیم کھیلتا ہوں