روم۔13مئی (اے پی پی):انگلینڈکے ٹینس سٹار جوسیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔فاتح برطانوی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقالوں کے دوسرے رائونڈ میں بھارت کے روہن بھوپنا اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک کو شکست دی ۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ،جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں انگلینڈکے ٹینس سٹار جوسیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے روہن بھوپنا اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596516