جو سیلسبری اور نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلزدوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی

133

میلبورن۔16جنوری (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار جوسیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار جوسیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سباسٹین بیز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فرانسسکو کومیسا پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی کو شکست دی ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار جوسیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سباسٹین بیز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فرانسسکو کومیسا پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں6-7(1-7) اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔