23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںجو سیلسبری اور نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی فرنچ اوپن ٹینس...

جو سیلسبری اور نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

- Advertisement -

پیرس۔4جون (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار جوسیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل کوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں ڈبلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی میتھیوایبڈن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرزپر مشتمل آسٹریلین جوڑی کو شکست دی۔

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو زبردست مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار جوسیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل کوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی میتھیوایبڈن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرزپر مشتمل آسٹریلین جوڑی کو 7-6(7-4)،4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں برطانوی فاتح جوڑی کا مقابلہ امریکا کے ٹینس کھلاڑی کرسچن ہیریسن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایون کنگ پر مشتمل امریکی جوڑی سے ہوگا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں