26 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںجو سیلسبری اور نیل سکوپسکی کا فاتحانہ آغاز،فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز...

جو سیلسبری اور نیل سکوپسکی کا فاتحانہ آغاز،فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں داخل

- Advertisement -

پیرس۔29مئی (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار جوسیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل کوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جرمنی کے ٹینس کھلاڑی اینڈریاس میس اور ان کے روسی جوڑی دار رومن رشاتووچ سیفیولن کو شکست دی۔ سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو زبردست مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار جوسیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل کوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے ٹینس کھلاڑی اینڈریاس میس اور ان کے روسی جوڑی دار رومن رشاتووچ سیفیولن کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا نہ صرف فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،جہاں فاتح برطانوی جوڑی کامقابلہ ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی گائیڈو اینڈ روزی اور فرانسیسی جوڑی دار تھیو اریبیگی سے ہوگا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602672

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں