جو قومیں اخلاقی اقدار اور انصاف کو کھو دیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں،،وزیر اعظم عمران خان

139
جو قومیں اخلاقی اقدار اور انصاف کو کھو دیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں،،وزیر اعظم عمران خان
جو قومیں اخلاقی اقدار اور انصاف کو کھو دیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں،،وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو قومیں اخلاقی اقدار اور انصاف کو کھو دیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں، بدعنوان عناصر اپنی ناجائز دولت کے بل بوتے پر غیر قانونی ذرائع اور منی لانڈرنگ سے پیسے کی منتقلی روکنے کے لئے نظر رکھنے والے اداروںکو کمزور کرتے ہیں۔بدقسمتی یہ ہے کہ ایسے عناصر معاشرے میں کرپشن کو قابل قبول بنا دیتے ہیں پھر "کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے "اور "ایک زرداری سب پہ بھاری” کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ کاموجودہ الیکشن جس طرح ہوا سب کے سامنے ہے میں کابینہ کے سامنے سیکرٹری اقوام متحدہ کی تشکیل کردہ پینل کی رپورٹ ” فیکٹ آئی” رکھ رہا ہوں ، یہ رپورٹ ترقی پذیراور غریب ممالک کے لئے بڑی خوفناک ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہر سال غریب ملکوں سے ایک ہزار ارب ڈالر غیر قانونی منی لانڈرنگ کے ذریعے امیر ممالک میں منتقل ہوتا ہے جو "ٹیکس ہیون” ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق غریب اور ترقی پذیر ممالک سے بدعنوانی کے ذرےعے 7ہزار ارب ڈالر چوری کاپیسہ ان ممالک میں پڑا ہے۔

اس سب میں حکمران اشرافیہ ملوث ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غریب ملکوں کے نواز شریف اور زرداری چوری کا پیسہ باہر بھیجتے ہیں تو اس سے پہلے سارے وہ ادارے جنہوں نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ذرائع سے پیسے کی منتقلی پر نظر رکھنی ہے ان کو کمز ور کرتے ہیں۔ یہ ایسے میگا پراجیکٹ لے کر آتے ہیں جن کی عوام کو ضرورت نہیں ہوتی لیکن ان کک بیکس زیادہ ہوتے ہیں۔ ان بدعنوانیوں کے باعث ملک مقروض ہو جاتا ہے۔

اس کی قیمت مہنگائی کے ذریعے عوام ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدعنوان عناصر ناجائز پیسے سے میڈیا ہاوسز اور دوسرے ادارو ںکو خریدتے اور استعمال کرتے ہیں، اس کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ معاشرے میں کرپشن کو سب کے لئے قابل قبول بنا دیا جاتا ہے۔ پھر کر پشن کو برا نہیں سمجھا جاتا ۔ پھر یہ سوچ پروان چڑھتی ہے کہ کھاتا ہے تو کھلاتا بھی ہے اور ایک زرداری سب پہ بھاری، جوخریدتا ہے وہ سیاسی بصیرت تصور کی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی اخلاقیات ختم ہو جاتی ہے تو یہ سب سے بڑا نقصان ہوتا ۔ وہ قوم پھر انصاف نہیں کر سکتی جس قوم میں اخلاقی اقدار نہیں وہاں طاقتور کو این آر او اور غریب کو سزا دی جاتی ہے۔ انصاف ختم ہونے کے بعد کئی قومیں تباہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حدیث کامفہوم ہے کہ بڑی قومیں تباہ ہوئیں جہاں غریب اور امیر کے لئے انصاف کے معیار الگ الگ ہو۔

انہوں نے کہا کہ جس قوم میں اخلاقی معیار نہ ہو تو وہ کبھی انصاف نہیں کر سکتی، جرمنی اور جاپان تباہ ہو گئے تھے لیکن دونوں اپنے پاﺅں پر کھڑے ہوگئے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کھلے عام پیسہ چلتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر پیشرف کا ہر اجلاس میں جائزہ لوں گا ، جس طریقے سے حالیہ سینیٹ الیکشن ہوئے اس کے ہم مزید متحمل نہیں ہو سکتے ۔ ہمیں ایک شفاف ا نظام لانا ہے ۔۔قبل ازیں کابینہ کے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے تلاوت کی۔