جو قوم اپنی مادری زبان کو فراموش کردیتی ہے وہ دیگر اقدار سے بھی محروم ہو جاتی ہے، صدر اردوان

99
ترک صدرکا یوکرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، روس یوکرین جنگ میں ثالثی کے لیے تیار ہیں،رجب طیب اردوان

انقرہ ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جو قوم اپنی مادری زبان کو فراموش کردیتی ہیوہ دیگر اقدار سے بھی محروم ہو جاتی ہے۔ترک صدارتی دفتر کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26 ستمبر کے یومِ ترکی زبان کے تہوار کے موقع پر جاری ایک پیغام کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی زبان ، دنیا کی قدیم ترین اور بڑی زبانوں میں سے ایک ، آج ایک وسیع جغرافیے میں اپنی بولی جانے والی یہ زبان اپنی اہمیت ، عظمت اور استحقاق کا ثبوت پیش کرتی ہے ، صدر اردوان نے کہا کہ ترک قوم اپنی ہزاروں سال کی تحریری ثقافتی تاریخ ، بلاتعطل ریاستی روایت ، اور عالمگیر تہذیب کی مالک ہونیکی ترکی زبان ہی کی بدلوت مرہونِ ملت ہے۔انہوں نے ثقافت اور تہذیب کی سنگ بنیاد کی حیثیت رکھنے والی ترکی زبان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ کسی قوم کی شناخت اور کردار کا سب سیاہم عنصر زبان ہے