جو لوگ عوام کو یہ بتا رہےہیں کہ کورونا وائرس کی وبا سے کچھ نہیں ہو گا وہ عوام کی صحت اور روزگار دونوں کےدشمن ہیں، اسدعمر

66

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ‏کورونا کیسز میں کل 3009 کا اضافہ، 59 اموات، 324 نئے مریض ہسپتالوں میں داخل، آکسیجن بیڈز پر 116 مریضوں کا اضافہ ہوا۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک دن کے اعدادوشمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کو یہ بتا رہےہیں کہ کورونا وائرس کی وبا سے کچھ نہیں ہو گا وہ عوام کی صحت اور روزگار دونوں کےدشمن ہیں۔