23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںجو ہرآباد ،ہڈالی وسطی شیرروڈپر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں...

جو ہرآباد ،ہڈالی وسطی شیرروڈپر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، 3 افراد زخمی

- Advertisement -

جو ہرآباد۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ہڈالی وسطی شیرروڈپرڈیرہ حیات بھوڈھ کےقریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،3 افراد زخمی ہو گئے ۔4افرادخاورحیات ڈھڈھی ،اظہراقبال مسلم شیخ ،بابرشہزادٹوانہ، محمدشہزادبھٹی ساکن ہڈالی موٹرسائیکلوں پروسطی شیروالی سےواپس ہڈالی آر ہےتھےجب ڈیرہ محمدحیات بھوڈھ ہڈالی کےقریب پہنچےتو گھات لگا کر بیٹھے نامعلوم افرادنےاندھادھندفائرنگ کردی جس سےخاورحیات ڈھڈھی موقع پرجان بحق جبکہ تین افراداظہراقبال مسلم شیخ،بابرشہزادٹوانہ،اورمحمدشہزادبھٹی زخمی ہوگئے ۔

تینوں زخمیوں اور مقتول خاور حیات کی لاش کوڈی ایچ کیوہسپتال جوہر آباد منتقل کردیاگیا ۔زخمیون کی حالت خطرہ سےباہربتائی جاتی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔ ڈی پی او خوشاب نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388906

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں