36 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںجڑانوالہ میں ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق، 6 زخمی

جڑانوالہ میں ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق، 6 زخمی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی):جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب المناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر بس لوڈر رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

تیز رفتار بس ایک خاندان کو لے جانے والے رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں11 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقع کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

- Advertisement -

جاں بحق ہونے والوں میں شازیہ زوجہ سلیم (35 سال)، شہزاد ولد سخی محمد (26 سال)، آمنہ بی بی زوجہ شہباز علی (18 سال)، حمیرہ دختر شہباز علی (15 سال)، ممتاز بی بی زوجہ شاہ جہاں (35 سال) ، ایمان دختر شاہ جہان (13 سال)، مسکان دختر شاہ جہاں( 15سال) اور فیضان ولد سلیم (12سال) اور دیگر 3 افراد شامل ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ حادثہ میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 6 زخمی اسپتال میں پہنچ کر علاج معالجے کے دوران دم توڑ گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر 6 افراد کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو اسپتال جڑانوالہ اور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ میں متاثر ہونیوالے زیادہ تر افراد لوڈر رکشہ پر سوار تھے۔ جو عید کی چھٹیاں گزار کر واپس اپنے گھروں سید پورہ جارہے تھے۔ پولیس کا۔ بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کی شناخت کا عمل مکمل کررہی ہے۔ پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا واقعہ کا نوٹس لیکرسی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ آر پی او نے حادثہ میں ہونے والے زخمیوں کو ہسپتال میں تمام طبی سہولیات فراہم کرنے اور سینئر افسران کو جائے وقوعہ کا دورہ کرکے ٹریفک حادثہ کی تفتیش کی احکامات جاری کردئیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578923

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں