جڑانوالہ واقعہ کے بعد تمام گرجا گھروں اور کرسچین آبادیوں کے گرد پولیس سکیورٹی

119
مانسہرہ

نوشہرہ ورکاں۔ 17 اگست (اے پی پی):جڑانوالہ واقعہ کے بعد پنجاب بھر میں سکیورٹی الرٹ رکھنے کے ساتھ تمام گرجا گھروں اور کرسچین آبادیوں کے گرد پولیس سکیورٹی لگا دی گئی ہے ۔

نوشہرہ ورکاں میں ایس ایچ او عمران نسیم بٹ نے امن کمیٹی کا اجلاس بلا کر شہر اور علاقہ میں مذہبی حوالہ سے امن و اماں برقرار رکھنے اور باہمی رواداری قائم رکھنے بارے آگاہی دی اور امن کمیٹی کے اجلاس میں شریک تمام مکتبہ فکر سے علماء اکرام مولانا طارق عزیز باجوہ۔حافظ محمد قاسم مصطفائی۔ عبدالمجید انصاری دیگر علماء اکرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔