23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںجڑانوالہ کا واقعہ بد نما داغ ،بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا...

جڑانوالہ کا واقعہ بد نما داغ ،بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی، انیق احمد

- Advertisement -

لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے جمعہ کو مرکز جمعیت جامعہ اہلحدیث پاکستان کے صدر آفس کا دورہ کیا۔سینیٹر ساجد میر ،حماد لکھوی و دیگر علما نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر کو جماعت کی رفاعہ عامہ دعوت تبلیغی اور دیگر جماعتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے قائدین کی ملک و قوم کیلئے سیاسی و مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ اپنا عقیدہ مت چھوڑو اور کسی کا عقیدہ مت چھیڑو،اگرایسا نہیں کرو گے تو ایسا کرنے سے مسلک کو فائدہ پہنچ سکتاہے مگر ملک کو اس کا نقصان ہے، جڑانوالہ کا واقعہ ایک بد نما داغ ہے،بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی،کسی غیر مسلم کی املاک کو نقصان پہچانا ان کا شیوہ ہوسکتاہے، اگر کوئی مسلمان ایساکام کرے تو کیا اس کے اس عمل سے اللہ اور اس کا رسولﷺخوش ہوسکتے ہیں؟ ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔

- Advertisement -

ہندوستان منی پور میں 150مسیحوں کو بے دردری سے قتل کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بات کرتاپور میں بھی کہی کہ یہاں جو یاتری اپنی عبادت گاہوں میں آتے ہیں ان کے ساتھ پاکستانیوں کا رویہ کیسا ہوتا ہے۔انہوں نے یک زبان ہوکرکہا کہ ہمیں پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، ہم اپنی عبادت گاہوں میں سکون سے عبادت کر کے واپس چلے جاتے ہیں ،ہم نے کہا کہ یہی بات آپ اپنے حکومتی عہدیداروں تک بات پہنچائیں وہ پاکستان کا امیج خراب کرنیکی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں امن و امان کے قیام میں علما اکرام کے کردار کو بہت اہمیت دیتی ہے ،حالیہ دورے کا مقصد ملکی ترقی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے تمام مکتبہ فکر کے قائدین کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرناہے۔ مرکز جمعیت اہلحدیث پاکستان نے وفاقی وزیر کو ملکی ترقی اور امن و امان کے قیام کیلئے حکومت سے مکمل تعاون لاہور یقین دہانی کرائی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388320

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں