ریاض۔25نومبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اایڈہینوم گیبریسس نے جڑواں بچوں پر بین الاقوامی کانفرنس 2024 کے انعقاد میں سعودی عرب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ کانفرنس سرجیکل کی اختراعات سے لے کر طویل مدتی حکمت عملیوں تک اہم بصیرت فراہم کرتی ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق نہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی کانفرنس آن جوائنڈ ٹوئنز 2024 میں شرکت کے دوران کانفرنس سے خطاب کے دوران اس کے انعقاد اور میزبانی پر شاہ سلمان ہیومینٹیرین ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کا عالمی قیادت کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے جڑواں بچوں کی الگ کرنے کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں جڑواں بچوں سے منسلک چیلنجز اور مستقبل کے آپریشنز کے معیار کو بہتر بنانے، جڑواں بچوں کو الگ کرنے سے متعلق چیلنجز اور مواقع کی تفہیم کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528602