جڑواں شہروں میں شدید بارش کے باعث ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ نالہ لئی کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
جڑواں شہروں میں بارش، واسا سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ
راولپنڈی۔ 01 ستمبر (اے پی پی):جڑواں شہروں میں شدید بارش کے باعث ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ نالہ لئی کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، جبکہ بارش کے بعد واسا سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واسا کی ٹیمیں نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے مصروفِ عمل ہیں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر نالہ لئی کے گردونواح میں آباد آبادیوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی کا آپریشن جاری ہے، جبکہ واسا کی ٹیمیں اور مشینری فیلڈ میں موجود ہیں۔








