جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری

71
MD WASA Muhammad Saleem Ashraf
MD WASA Muhammad Saleem Ashraf

راولپنڈی۔ 05 جولائی (اے پی پی):ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذکر دی گئ ہے۔ جبکہ انڈر پاس کمیٹی چوک اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔ ترجمان واسا کے مطابق جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں موجودہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 80 ملی میٹر ، پی ایم ڈی 40 شمس آباد پر 20 ملی میٹر , جبکہ پیر ودھائی 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ایم ڈی واسا کے مطابق شہر بھر کے نالوں اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا سیدپور کے مقام پر 80 ملی میٹر بارش صرف ایک گھنٹے میں ریکارڈ کی جا چکی ہے۔جبکہ نالہ میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے۔