جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

128
Heavy rain
Heavy rain

راولپنڈی ۔1مارچ (اے پی پی):جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان واسا کے مطابق منیجنگ ڈائر یکٹر واسا نے شہر بھر کا دورہ کیا اور نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کی۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا تھاکہ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے جبکہ رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

راولپنڈی میں مجموعی طور 25 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور 21 ملی میٹر ، گولڑہ 19 ملی میٹر، بوکڑہ 18 ملی میٹر ، پی ایم ڈی 18 ملی میٹر ، شمس آباد 22 ملی میٹر جبکہ چکلا لہ کے مقام پر 22 میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں میں واسا کی ٹیمیں ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب میں مصروف ہیں۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر پانی کا لیول 4 فٹ ہے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا ہے کہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہیں۔