29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںجھال چکیاں،مویشی چوری کے 10 مقدمات میں مطلوب دو رکنی گینگ گرفتار

جھال چکیاں،مویشی چوری کے 10 مقدمات میں مطلوب دو رکنی گینگ گرفتار

- Advertisement -

سرگودھا۔ 29 مئی (اے پی پی):تھانہ جھال چکیاں پولیس نےمویشی چوری کے 10 مقدمات میں مطلوب دو رکنی گینگ گرفتارکر لیا۔ گرفتار گینگ میں لیاقت اور محی الدین مویشی چور شامل ہیں۔ گرفتار گینگ کے قبضہ سے 7 لاکھ 25 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

برآمدہ شدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ گرفتار گینگ سے تفتیش جاری ہے اورمزید انکشافات کی توقع ہے ۔

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پرمویشی چوری روکنے کیلئے رسہ گیروں اور مویشی چوری میں ملوث ریکارڈز کا گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے دیہاتی علاقوں میں مویشی چوری کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603071

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں