اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل )ر( عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور پراپیگنڈے سے سی پیک کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،ایسے لوگ منفی باتوں کو پھیلانے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو ں گے۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی پیک میں ملازمتوں کے متعلق …
جھوٹ اور پراپیگنڈے سے سی پیک کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،ایسے لوگ منفی باتوں کو پھیلانے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو ں گے، لیفٹیننٹ جنرل )ر( عاصم سلیم باجوہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل )ر( عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور پراپیگنڈے سے سی پیک کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،ایسے لوگ منفی باتوں کو پھیلانے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو ں گے۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی پیک میں ملازمتوں کے متعلق جھوٹ پرمبنی خبروں کو نظر انداز کیا جائے۔ سی پیک میں روزگار سے متعلق اشتہارات ویب سائٹ پر لگائے جائیں گے۔عاصم سلیم باجوہ کا رواں برس کے آغاز میں کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پیدا ہونے والے روزگار کے مواقعوں سے بھرپوراستفادہ حاصل کرے گا۔سی پیک کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے نتیجے میں زراعت اور صنعت کے شعبے میں نئے روزگار کے کثیر مواقع پیدا ہوں گے۔







