اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ ( یو این سی ٹی اے ڈی) نے جہاز رانی کی صنعت کے مستقبل کو مخدوش قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سمندر کے ذریعے 10 ارب ٹن کی تجارت کی گئی جو سال 2014ءکے مقابلہ میں 2.1 فیصد زائد رہی ہے 2014ءکے دوران سمندر کے راستے کی جانے والی تجارت کا حجم 9.8 ارب ٹن رہا تھا