جہاز میں عمران خان سے اچھی بات چیت ہوئی،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے صحافی کے مطالبہ پر عمران خان سے جہاز میں ہونے والی بات چیت کی تفصیلات بتانے سے معذرت کرلی۔ بدھ کو پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے وزیر داخلہ سے لندن جاتے ہوئے جہاز میں ان کی عمران خان سے ملاقات کے بارے میں سوال کیا جس پر وزیر داخلہ نے …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے صحافی کے مطالبہ پر عمران خان سے جہاز میں ہونے والی بات چیت کی تفصیلات بتانے سے معذرت کرلی۔ بدھ کو پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے وزیر داخلہ سے لندن جاتے ہوئے جہاز میں ان کی عمران خان سے ملاقات کے بارے میں سوال کیا جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ جہاز میں ان سے اچھی بات چیت ہوئی اور اس کا نتیجہ بھی اچھا نکلا اور ان کے جلسے کی راہ ہموار ہوئی۔ دھرنے کے بعد ان سے میرا یہ رابطہ ہوا۔ اس ملاقات میں کچھ باتیں میں نے ان سے کیں اور کچھ انہوں نے مجھ سے کیں لیکن ان سے جو باتیں ہوئیں وہ میڈیا کے سامنے نہیں لاﺅں گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply