جہانگیر بدر کی کی خدمات قابل تحسین ہیں وزیر مملکت مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے سینئر سیاستدان اور پی پی پی کے رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی کےلئے ان کی جدوجہد اور جمہوری اداروں کے استحکام کےلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔