- Advertisement -
ملتان۔ 12 فروری (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور معروف سیاسی رہنماءجہانگیر خان ترین نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے اور سیاست سے دستبردار ہونے کااعلان کیا ہے۔
ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہاکہ میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میرا ساتھ دیا۔ میں اپنے مخالفین کو مبارکباد دینا چاہتاہوں ۔
- Advertisement -
انہوں نے کہاکہ میں عوام کی رائے کااحترام کرتا ہوں۔ اس لیے میں نے خود کوسیاست سے الگ کرنے اور پارٹی چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی کے تمام اراکین کاشکریہ ادا کرتا ہوں ۔میں ذاتی حیثیت میں پاکستان کی خدمت جاری رکھوں گا۔
- Advertisement -