13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںجہاں بھی لاروا پایا جائے وہاں دفعہ 188 کے تحت ایف آئی...

جہاں بھی لاروا پایا جائے وہاں دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے،عبداللہ خان

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 14 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر راولپنڈی عبداللہ خان کی زیر صدارت اجلاس میں سویپ اپ سرگرمیوں کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے مطابق راولپنڈی کے مختلف ٹاؤنز میں 57,717 گھروں کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جس کے لیے 327 انڈور ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ مجموعی طور پر 42,472 گھروں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 63.58 فیصد گھروں میں انسدادی کارروائیاں کی گئیں۔ اسی طرح، 13,087 آؤٹ ڈور مقامات کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 8 مقامات پر لاروا کی موجودگی پائی گئی اور لاروا تلفی کیلئے مطلوبہ کاروائیاں عمل میں لائی گئی۔

- Advertisement -

مزید برآں، اساتذہ اور طلبہ کی تربیت کے اہداف پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران 134 سکولوں کو ٹریننگ کے لیے مقرر کیا گیا، جن میں سے 81 میں تربیت مکمل کر لی گئی، جبکہ سکولوں میں 10,720 طلبہ کا ہدف مقرر تھا۔ اسی طرح، 30 کالجوں میں سے 26 میں تربیت کا عمل مکمل کیا گیا اور 14,490 طلبہ کو آگاہی فراہم کی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور 31 مارچ 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ یونین کونسلز کی انڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کے دوروں پر بھی اجلاس میں روشنی ڈالی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عبداللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ جو افراد ایس او پیز کی خلاف ورزی کریں، ان کے خلاف چالان کیا جائے، جبکہ جہاں بھی لاروا پایا جائے، وہاں دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں کو منطقی انداز میں تقسیم کیا جائے تاکہ تمام محکموں کو یکساں کام سونپا جائے اور انسدادی سرگرمیاں بروقت مکمل ہو سکیں۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ نگرانی کے عمل کو مزید سخت کیا جائے اور ہفتہ وار رپورٹ مرتب کر کے ضلعی انتظامیہ کو پیش کی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572664

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں