اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):و زیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے جہاں سب کے لئے قانون ،معاشی، سماجی اور ثقافتی وسائل یکساں ہوں ایسی ریاست کی منزل زیادہ دور نہیں ۔یوم پاکستان پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ کس طرح 81 سال پہلے ہم نےایک آزاد اور خودمختارریاست کا عہد کیا۔ایسی ریاست جہاں سب کے لئے قانون یکساں ہو۔معاشی، سماجی اور ثقافتی وسائل یکساں ہوں۔ایسی ریاست جو غریب کو روٹی اور بے گھر کو چھت دے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں پھر سےایسی ریاست کے لئے تجدید عہد کرنا ہے۔انشاءاللہ یہ منزل زیادہ دور نہیں۔