جہلم،تحصیل پنڈ دادنخان میں ریسکیو 1122 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

83
rescue 1122

جہلم۔ 24 فروری (اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے پنڈ دادنخان میں ریسکیو 1122 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویثرن کے مطابق اور سیکرٹری ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کے احکامات پر تحصیل پنڈ دادنخان میں ریسکیو 1122 ٹاؤن اسٹیشن نزد پنڈی سید پور کا باقاعدہ افتتاح ایم این اے چوھدری فرخ الطاف نے کیا۔

ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد ، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر اعجاز احمد و ریسکیورز ، نصر اللہ خان ایس ڈی او بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور معروف سماجی رفاعی شخصیت نذیر مارتھ سمیت علاقہ سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مہمان خصوصی کو ٹاؤن ریسکیو سٹیشن کے قیام کے اغراض ومقاصد کے بارے میں بتایا کہ اس اسٹیشن سے جلال پور، وادی چمکون، پنڈی سید پور، پننوال، سگھر پور، چک شادی، دھریالہ جالب، کھوتیاں جالب اور گردونواح کی عوام کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کیا جا سکے گا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری فرخ الطاف نے تحصیل پنڈ دادنخان میں دوسرے ریسکیو اسٹیشن کے قیام اور دو نئی ایمبولینس مہیا کرنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ایک بہت بڑے علاقے کو بر وقت طبی امداد فراہم کی جائے گی۔