31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںجہلم،ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر...

جہلم،ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

جہلم۔ 07 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ مالی سال کے دوران مختص بجٹ کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں مختلف محکموں کے افسران شریک تھے۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ضلع جہلم میں مختلف شعبہ جات میں جاری ترقیاتی سکیموں، ان کی موجودہ صورتحال، باقی ماندہ کام اور تکمیل کی مدت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ ضلع میں مختلف نوعیت کی سکیموں پر کام جاری ہے، جن میں ہسپتالوں کی تزئین و آرائش، تعلیمی اداروں کی مرمت، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، سیوریج سسٹم کی بہتری اور سڑکوں کی مرمت شامل ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تمام سکیموں میں معیار کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی سکیموں پر پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور مقررہ مدت میں ان کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ عوامی مسائل کا بروقت اور پائیدار حل ممکن ہو سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579147

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں