نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لیے ’’چالان نہیں، ہیلمٹ‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا
جہلم،’’چالان نہیں، ہیلمٹ‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد

مزید خبریں
جہلم۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لیے ’’چالان نہیں، ہیلمٹ‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ جی ٹی روڈ دریائے جہلم پل ٹول پلازہ کے مقام پر منعقدہ مہم کے دوران ایس پی زاہد نذیر وریا اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد عمران محمود نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے ڈرائیورز کو جرمانہ کرنے کے بجائے موقع پر ہی مفت حفاظتی ہیلمٹ پہنائے اور انہیں ٹریفک قوانین کی پابندی کی تلقین کی اس موقع پر ایس پی زاہد نذیر وریا نے کہا کہ ہیلمٹ محض ٹریفک قانون کی پابندی نہیں بلکہ موٹر سائیکل سوار کی زندگی کا محافظ ہے
حادثے کی صورت میں معیاری ہیلمٹ سرکو شدید چوٹ سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نےشہریوں پر زور دیا کہ وہ موٹر سائیکل چلاتے وقت خود بھی ہیلمٹ پہنیں اور اپنے ساتھ سفر کرنے والے افراد کو بھی ہیلمٹ کے استعمال کا پابند بنائیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد عمران محمود نے کہا کہ موٹروے پولیس کا مقصد صرف چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ اسی سوچ کے تحت بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو سزا دینے کے بجائے انہیں ہیلمٹ فراہم کرکے اس کے درست استعمال کی اہمیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔








