جہلم ۔25 اکتوبر (اے پی پی):جلالپورشریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 03 ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
ملزمان میں عثمان، عرفان اور شمریز شامل ہیں،ملزمان سے 03 عدد ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور ،مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم 80ہزار روپے بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔