- Advertisement -
جہلم۔ 09 مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے جہلم سمیت ملک بھر میں بارشیں برسانے والے سسٹم سے آگاہ کردیا ۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے۔ جہلم سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ پچھلے کئی ماہ سے جاری ہے جب کہ درجہ حرارت میں بھی خشک موسم کی وجہ سے بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو جہلم سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ 12 اور 13 مارچ کو جہلم سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کے امکانات واضح ہیں۔ آج جہلم میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ سے تک جانے کے امکانات ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570584
- Advertisement -