جہلم۔ 23 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نےاسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد کے ہمراہ مریم نواز ہیلتھ کلینک تحصیل دینہ کا دورہ کیا ، مریم نواز ہیلتھ کلینک کے تحت سینکڑوں شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تحصیل دینہ میں طبی سہولیات اور شہریوں کو علاج کے حوالے سے مشکلات کے خاتمے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے مریم نواز ہیلتھ کلینک دینہ کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو مریم نواز ہیلتھ کلینک میں دی جانے والی طبی سہولیات ادویات میڈیکل ٹیسٹ اور شہریوں کو فراہم کردہ دیگر سہولیات پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مشینری کا معائنہ کرتے ہوئے حملہ سے معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے طبی شعبہ میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں خاص طور پر مریم نواز ہیلتھ کلینک ہر علاقے میں شہریوں کے لیے ایک بہترین طبی نعمت ثابت ہو رہا ہے اس کی مزید بہتری اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں مستفید کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں جن کی نگرانی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز خود کر رہی ہے۔