جہلم میں منشیات فروش ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار اورناجائز اسلحہ

163
منشیات فروش

جہلم ۔29 ستمبر (اے پی پی):جہلم میں منشیات فروش ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم کوگرفتار کر لیا گیا اورناجائز اسلحہ و چاقو برآمد کر لیے گئے ہیں،دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم افضل کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو 280گرام چرس برآمد کر لی گئی،

جبکہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر احمد کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل 30بور معہ راؤنڈ اور چاقو برآمد کر لیا گیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی