33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومضلعی خبریںجہلم ویلی،آ زادکشمیر کا 76 واں یوم تاسیس بھر پور ملی جوش...

جہلم ویلی،آ زادکشمیر کا 76 واں یوم تاسیس بھر پور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا، مقبوضہ ریاست جموں وکشمیرکی مکمل آ زادی کے عزم کی تجدید

- Advertisement -

جہلم ویلی۔24اکتوبر (اے پی پی):آ زاد کشمیر بھر کی طرح ضلع جہلم ویلی میں بھی آ زاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کا 76 واں یوم تاسیس بھر پور ملی جوش وجذبے اور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیرکی مکمل آ زادی کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا، یوم تاسیس کے موقع پر دن کا آ غاز نماز فجر کے بعد مساجد میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی مکمل آ زادی پاکستان کی سلامتی اور شہداء کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،

یوم تاسیس کی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر جہلم ویلی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی تھے، یوم تاسیس کے موقع پر وزیر حکومت نے پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، تقریب میں سکول کے طلبہ وطالبات نے ملی نغمے بھی پیش کیے، آ زاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے بھی پیش کیے گے،

- Advertisement -

اس موقع پر وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 76 سال سے آ زادی کی تاریخ میں ہمارے آباؤ اجداد کی لازاول قربانیاں ہیں ان کی قربانیوں کی بدولت ہم آ زاد کشمیر میں آ زادی کی سانس لے رہے ہیں یہ خطہ ہمارے آباؤ اجداد کے خون کی وجہ سے آ زاد ہوا ہے,انہوں نے کہا ہمارے آباؤ اجداد نے جو شمع روشن کی وہ تحریک جو انہوں نے شروع کی اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے، ہمارا عزم ہے کہ جب تک ریاست کا وہ حصہ جو بھارت کے قبضہ میں ہے وہ آ زاد نہیں ہو جاتا اس وقت تک ہم سکون کے ساتھ نہیں رہیں گے،

جب تک کشمیر آ زاد نہیں ہو جاتا اس وقت تک کشمیری جہدوجہد کرتے رہیں گے ہم اپنے محسنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنکی قربانیوں کی بدولت یہ خطہ آ زاد ہوا آج کا دن ان شہیدوں اور غازیوں کے نام کرتے ہیں ،جنہوں نے 1947 میں تحریک آ زادی کشمیر کی تحریک چلائی جنہوں نے ڈوگرہ کے خلاف اور ہندوستان کی فوج کے خلاف جہاد کیا کشمیریوں نے 16 جولائی کو ایک قراد پیش کی تھی جو کہ الحاق پاکستان کی قرارداد تھی اور ہم نے اس قراداد کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے،

انہوں نے کہا مسلح افواج پاکستان ہماری محافظ فوج ہے،پاک فوج کی وجہ سے ہم آج آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں اورسکھ کا سانس لے رہے ہیں جبکہ بھارت کی فوج کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمان مشکل کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری فوج جغرافیائی نظریاتی فکری فوج ہے ہمیں اس کا ساتھ دیتے ہوئے اس ملک کا دفاع مظبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،

انہوں نے کہا ہمیں آ نے والی نسلوں کو نظریاتی طور پر تیار کرنا ہو گا ،صحت مند معاشرے کے لیے تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت کا بھی عزم کرنا اور اس کو حاصل کرنا ہو گا، تقریب میں ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی چیرمین ضلع کونسل چیرمیں بلدیہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایس پی سلطان اعوان،چیرمیں ضلع کونسل طیب منظور کیانی، چیئر مین بلدیہ سجاول خان اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید منظور حسین کاظمی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رحیم مغل، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سہیل مغل، تحصیلدار راشد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع اسد حفیظ چغتائی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122 خواجہ عمر رشید، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندہ گان، وکالا ضلعی آ فیسرز، سیاسی، مذہبی، سماجی، شخصیات سمیت سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=404822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں