جہلم۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):جہلم پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 110گرام منشیات برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ صدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم سنی پرویز کو گرفتار کر کے 110گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔