- Advertisement -
جہلم 22 اکتوبر (اے پی پی):جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ 2شراب سپلائر ملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی اصغر اور ملزم بشارت علی کو گرفتار کر لیاگیا،
ملزم علی اصغر سے 10لیٹر شراب اور ملزم بشارت علی سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،جبکہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ابتسام کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر لیے گئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=404007
- Advertisement -