جہلم 6 ارب سےزائد شہریوں کے زمہ ای چالان کی وصولی ،حکومت نے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈیپارنمنٹ سےمدد کے لئے رابطہ کر لیا

2

جہلم۔ 25 جون (اے پی پی):جہلم 6 ارب سےزائد شہریوں کے زمہ ای چالائز کی وصولی ،حکومت نے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈیپارنمنٹ سےمدد کے لئے رابطہ کر لیا ۔ مراسلہ ڈی جی ایکسائز کو بھجوا دیا گیا جس کے مطابق ای چالان کلیئرکروانے تک ہر قسم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر کی سہولت نہ دی جائے۔ مراسلہ میں تحریر کیا گیا کہ صوبہ میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں و موٹر سائیکلیں رجسٹر ڈوٹرانسفر ہوتی ہیں

گاڑیوں کی ٹرانسفر پر مالکان سے ای چالان کی وصولی کی جائے۔ نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے اگر شہری کے ذمہ واجبات ہیں تو وصولی کر کے اجازت دی جائے، ایکسائز کی جانب سے وصولیوں سے بڑی حد تک ای چالانہ کلیئرنس میں مدد ملے گی۔ پولیس کی تمام سہولیات ای چالائز کی ادائیگی تک فراہم نہیں کی جارہی، ایکسائز کے ساتھ پہلے بھی وصولی کے لئے سیف سٹیز اتھارٹی رابطہ میں ہے