لاہور۔27جنوری (اے پی پی):جیا بگا سب ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث 9افرادکو رنگے ہاتھوں پکڑلیا
لیسکو ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے سلسلہ میں ایس ڈی او جیا بگا کی زیر قیادت ہفتہ کے روز آپریشن کیا گیا اور بجلی کی سپلائی لائنوں ومیٹروں کو چیک کیا گیا۔ لیسکو ٹیموں نے لڈھیکی اچے، کھو کھوکھراں اور وٹاناں گائوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ آپریشن کیا۔دوران آپریشن 9افراد کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے پکڑا اور موقع پر گرفتارکر وادیا۔
تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزمان لیسکو کی ا یل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر اور لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچارہے تھے۔محکمہ کی جانب سے ملزموں کو ڈیٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ انسداد بجلی چوری مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی۔