جیسکا پیگولا نے مسلسل دوسری مرتبہ نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

128
Jessica Pegula
Jessica Pegula

مونٹریال ۔13اگست (اے پی پی):امریکی ٹینس سٹار ،تھرڈ سیڈڈ اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن جیسکا پیگولا نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔30 سالہ امریکی ٹینس سٹار جیسکا پیگولا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکا کی ہی امندا انیسمووا کو شکست دی۔نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔

آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 30 سالہ امریکی ٹینس سٹار ،تھرڈ سیڈڈ اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن جیسکا پیگولانے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف ٹینس کھلاڑی امندا انیسمووا کو 3-6،6-2 اور 1-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ جیتا بلکہ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے دوسری مرتبہ ایونٹ جیتا۔یوں اس فتح کے بعد خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر موجود امریکی ٹینس سٹار جیسکاپیگولا کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 6 ہوگئی ہے ۔