جیسیکا پیگولا اور آسٹن کریجک پر مشتمل میزبان ٹاپ سیڈ جوڑی یو ایس اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز فائنل میں داخل

117
Indian Wells Open Tennis
Indian Wells Open Tennis

نیویارک۔7ستمبر (اے پی پی): جیسیکا پیگولا اور آسٹن کریجک پر مشتمل ٹاپ سیڈ میزبان جوڑی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔فاتح جوڑی نے میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میچ میں امریکا کی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار بین شلٹن کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

جمعرات کو مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ امریکا کی جیسیکا پیگولا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل ٹاپ سیڈ میزبان جوڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار بین شلٹن کو 7-6(7-5)،1-6 اور 3-10سے شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔جیسیکا پیگولا اور آسٹن کریجک پر مشتمل ٹاپ سیڈ میزبان جوڑی کا میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں مقابلہ قزاخستان کی اینا ڈینیلینا اور ان کے فن لینڈ کے جوڑی دار ہیری ہیلیواارا سے ہوگا۔