36 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومکھیل کی خبریںجیسیکا پیگولا نے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جیسیکا پیگولا نے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

- Advertisement -

چارلسٹن ۔7اپریل (اے پی پی):امریکا کی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا نے ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔31 سالہ جیسیکا پیگولا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 26 سالہ ہم وطن حریف کھلاڑی سوفیا کینن کو ہرا اپنا پہلا کلے کورٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔1990 کے بعد اس ٹورنامنٹ میں جو پہلا آل امریکن فائنل تھا جو 31 سالہ پیگولا نے جیت لیا۔

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بیلاروس کی ٹینس سٹار آرینا سبالینکا سے شکست کے ایک ہفتے بعد ہی جیسیکا پیگولا نے کامیابی حاصل کر کے کیرئیر کا آٹھواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اور گزشتہ ماہ آسٹن میں فتح کے بعد سال کا دوسرا ٹائٹل جیت لیا ۔

- Advertisement -

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام چارلسٹن اوپن کے دلچسپ مقابلے فیملی سرکل ٹینس سینٹر میں جاری ہیں ۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 31 سالہ امریکا کی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا کا مقابلہ 26 سالہ ہم وطن حریف کھلاڑی سوفیا کینن سے تھا جس میں امریکی کھلاڑی جیسیکا پیگولا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی سوفیا کینن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 5-7 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اس فتح کے بعد امریکا کی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔جیسیکا پیگولا اپنی اس کامیابی کے بعد خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں تیسری نمبر پر پہنچ جائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579085

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں