سیئول۔13اکتوبر (اے پی پی): امریکا کی نامور ٹینس سٹار اورایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جیسیکا پیگولا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کورین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔29 سالہ امریکی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں ہم وطن حریف کھلاڑی کلیئر لیو کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
جمعہ کو جنوبی کوریا کے شہر سیئول کے اولمپک پارک ٹینس سینٹر میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کی نامور ٹینس سٹار اورایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جیسیکا پیگولا نے سخت مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کھلاڑی کلیئر لیو کو 6-4، 3-6 اور 0-6سے ہرا کر سیمی فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔