جیلوں میں بند قیدیوں کو مختلف کورسزکروائے جا رہے ہیں،ڈی آئی جی جیل خانہ جات

71

سرگودھا۔ 19 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف جیل خانہ جات سرگودھا ریجن سعید اللہ گوندل نے کہا ہے کہ جیلوں میں بند قیدیوں کو مختلف کورسز جن میں کمپیوٹر،الیکٹرک، موٹر وینٹنگ، موٹرسائیکل مکینک جبکہ خواتین قیدیوں کو بیوٹی پالر، امورِ خانہ داری کروائے جائے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ کوئی بھی فرد ماں کے پیٹ سے ملزم بن کر نہیں آتا، وہ معاشرے کی بے راہ روی کا شکار ہو جاتا ہے، اس لئے اب قیدیوں کو جیلوں میں کام کرنا پڑتا ہے اوراپنا اوراپنے گھروالوں کی کفالت کی ذُمہ داری اُس پر عائد کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ قیدیوں کو ہفتہ میں 6 دن کھانے میں مرغ گوشت جبکہ بریانی اور حلوہ بھی ملتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپرنٹنڈنٹ سرگودھا جیل خان وحید خان اور سپرنٹنڈنٹ شاہ پور جیل ابو بکرعبد اللہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا خان وحید خان نے بتایا کہ سرگودھا جیل کے قیدیوں نے پہلی مرتبہ 500 سو انرجی سیور تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جو مارکیٹ ریٹ سے نصف ریٹ میں سرگودھا جیل سے عام شہری خرید سکتے ہیں ۔اسی طرح سپرنٹینڈنٹ شاہ پور جیل ابوبکر عبد اللہ نے بتایاکہ جیل میں قیدیوں نے اپنا صابن تیار کیا ہے جو کہ ناصرف جیل میں استعمال ہورہاہے بلکہ ا س کے آرڈرز بھی موصول ہورہے ہیں ۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل نے مزید بتایا کہ جیلوں میں قید افراد کو مزید شعبوں میں تعلیم اور آگاہی کیلئے ہم اپنا کردار ادا کررہے ہیں جس میں گزشتہ 5 سالوں میں تعلیم القران کے 5 ہزار 110، ناظرہ 3 ہزار 805، ترجمہ القران کے 213،حفیظ القران 55 جبکہ میٹرک کے 357 ، ایف اے 241،بی اے 70، ایم اے 26، فاضل ادرو 36 قید تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔امسال 18 قیدیوں کے بی اے کے مفت داخلے بجھوائے گئے علاوہ ازیں دردو پاک کی ودر روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔