جیلوں میں موجود بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ، فیاض الحسن چوہان

53
جیلوں میں موجود بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ، فیاض الحسن چوہان

لاہور۔13مئی (اے پی پی):وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر جیلوں میں موجود بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور محکمہ جیل خانہ ان بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار فیاض الحسن چوہان نے عید کے موقع پر اڈیالہ جیل میں بچوں کی بیرک کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے جیل میں بچوں کی بیرک میں وقت گزارا اور بچوں کے ساتھ عید منائی۔ وزیر جیل خانہ جات نے کرونا ایس او پیز کا خیال کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ گپ شپ لگائی۔

انہوں نے بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی۔ اس موقع پر وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بچوں کے ساتھ عید منا کر دلی خوشی ہوئی ہے۔