- Advertisement -
بیجنگ ۔ 28 جولائی (اے پی پی) سربیا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک جیلینا جانکووچ ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار شوائی زنگ کے بعد جیانگ ژی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ جیلینا جانکووچ ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ چین میں جاری ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں چین کی لیو جینگ جینگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سربیا کی سابق عالمی چیمپئن جیلینا جانکووچ کو 2-6، 6-1 اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=63856
- Advertisement -