جیل بھرو تحریک جیلوں سے بھاگنے میں تبدیل ہو گئی،وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام

115
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام

پشاور۔24فروری (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کی جیل بھرو تحریک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو جیلیں بھرنے کا دعویٰ کرتے تھے، اب جیلوں سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناکام جیل بھرو تحریک اب جیلوں سے بھاگنے کی تحریک اورضمانت کرو تحریک میں تبدیل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل سے بچنے کے لیے اب اپنی بیماری کا بہانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پارٹی کارکنوں کو جیل بھرو تحریک کے لیے اپنے گھر کے سامنے جمع ہونے کی دعوت دی لیکن وہ گھر سے باہر نہیں آئے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وہ عناصر جو عمران خان کے لیے جانیں قربان کرنے کا دعویٰ کرتے تھے اب گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نمائندے اب مختلف بہانے بنا کر اپنے قائد کے راستے پر چل رہے ہیں کیونکہ تحریک کی کال مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔