جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کیا حکمت عملی ہے میں نہیں جانتا،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق

135
لیگ (ن ) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،نواز شریف نے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، خواجہ سعد رفیق،عطاء تارڑ
لاہور کالج یونیورسٹی ایک لیگ (ن ) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،نواز شریف نے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، خواجہ سعد رفیق،عطاء تارڑ ناز درسگاہ ہے، طالبات کو لیپ ٹا پ میرٹ کی بنیاد پر دیئے گئے، ہزارہ ایکسپریس حادثہ وسائل کم ہونے کا شاخسانہ ہے۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق

لاہور۔22فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر سیاسی کارکنوں کے جیل جانے کو اچھا نہیں سمجھتا، میرے بس میں ہوتا تو کسی کو گرفتار نہ کرتا، خود ہی تھک ہار کر واپس چلے جاتے،جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کیا حکمت عملی ہے میں نہیں جانتا، نگران حکومت بہتر جانتی ہے، کسی کو غلط پکڑنے کی حمایت نہیں کریں گے۔ بدھ کے روز یہاں احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کو پرویز الہی مبارک ہوں، عمران خان اور پرویز الہی دونوں ایک جیسے اکٹھے ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جنہیں گالیاں دیتے تھے ضرورت پڑنے پر انہیں سینے سے لگاتے ہیں، عمران خان پرویز الہی کو گالیاں دیتے تھے اب انہیں پارٹی میں شامل کر لیا، عمران خان پر کوئی اعتبار نہیں کر سکتا۔انہوں نے جیل بھرو تحریک کے سوال پر کہا کہ اخلاقی طور پر لیڈر کو پہلے جیل جانا چاہیے لیکن عمران خان اپنی ضمانتیں کروا رہے ہیں اور ساتھیوں کو جیل بھجوا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان نے جیل کاٹی، شاہد خاقان عباسی متعدد پیشیاں بھگت چکے ہیں، پوری( ن) لیگ کو جیلوں میں ڈالا گیا ہم نے تو چیخیں نہیں ماریں، ہمیں کبھی روتے دیکھا ہے؟ یہ چوتھے روز ہی چیخیں مارتے باہر آتے ہیں، عمران خان کے ساتھ تو ابھی کچھ بھی نہیں ہوا ،جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا عمران خان کے ساتھ تو اس کا دسواں حصہ بھی نہیں ہوا، عمران خان کا تو ابھی خاندان بھی بچا ہوا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک سے سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے، عمران خان نے اپنے گریباں میں کبھی نہیں جھانکا ،عمران خان انتقام کی بات کرتے ہیں۔میڈیا کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مستعفی ہونے والے چیئر مین نیب آفتاب سلطان کو جانتا ہوں وہ دیانتدار آدمی ہیں، ذاتی طور پر ان کا احترام کرتا ہوں، سانحہ بارکھان کے خاندان کو انصاف ملنا چاہیے۔

قبل ازیں اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں کھلی عدالتی مداخلت ریاست کو چلنے نہیں دیتی، بہروپیے کیلئے صادق اور امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ اور نواز شریف کیلئے بلیک لا ڈکشنری ہے، محض ایک تاخیر پر شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے مگر ضمانت دینے کیلئے لاڈلے کا کئی دن، گھنٹوں انتظار کیا گیا۔